: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
”: ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ وہ کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ”
اگر تم اس سے ملو تو اسے سلام کرو۔
اگر وہ تمہیں دعوت دیتا ہے تو دعوت قبول کرو۔
اگر وہ مشورہ مانگے تو اسے مخلصانہ مشورہ دو۔
اگر اسے چھینک آئے اور اللہ کی حمد و ثناء کرے تو یرحمک اللہ کہے؛
اگر وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرو۔
.اور اگر وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شرکت كرو
(صحیح مسلم: ٢١٦٢)