رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی شخص جھوٹ بولنا اور دغابازی کرنا ( روزے رکھ کر بھی ) نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے صحيح البخاري : ١٩٠٣
رمضان کا روزہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسلام کی بنیاد 5 چیزوں پر قائم کی گئی ہے: 1 گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک حضرت محمد ﷺ اللہ کے سچے رسول ہیں2 نماز قائم کرنا3 زکوٰۃ ادا کرنا4 حج کرنا5 رمضان کے روزے رکھنا