عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر مجھے معلوم ہو کہ لیلۃ القدر کون سی رات تھی تو اس میں کیا کہوں؟
آپ ﷺ نے جواب دیا کہ آپ کہیں اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي
اے اللہ تو بہت معاف کرنے والا ہے اور تو معاف کرنے کو پسند کرتا ہے مجھے معاف کر دے۔
[صحیح ابن ماجہ: ٣١١٩]