ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے مسعر نے بیان کیا ، ان سے زیاد بن علاقہ نے ، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا کہ نبی کریم ﷺ اتنی دیر تک کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہتے کہ آپ ﷺ کے قدم یا ( یہ کہا کہ ) پنڈلیوں پر ورم آ جاتا ، جب آپ ﷺ سے اس کے متعلق کچھ عرض کیا جاتا تو فرماتے ” کیا میں اللہ کا شکرگزار بندہ نہ بنوں
صحیح البخاری ۱۱۳۰