سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی دن ایسا نہیں جس میں عمل صالح اللہ کے نزدیک ان دس دنوں سے زیادہ محبوب ہو۔ لوگوں نے پوچھا اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں کیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں، سوائے اس شخص کے جو جہاد کے لیے نکلا ہو اور اپنا مال قربان کر کے واپس آیا ہو۔
(صحیح البخاری، 2/457)